آپریشن سندور میں نام نہاد دفاعی برتری اور گمراہ کن جھوٹ کا بھارتی پول کھل گیا وسطی یورپ کے ملک سربیا کے صدر نے بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی۔
سربیا کے صدر نے ایک حالیہ انٹرویو میں بطور غیر جانبدار تجزیہ کار زمینی شواہد اور دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر حقائق بیان کیے۔
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں چینی ہتھیاروں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جا سکتا تھا کہ فرانسیسی ریڈار کہاں تباہ ہوا اور ایس 400 کے ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس S-400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق غیر جانبدار ممالک کی جانب سے ایس 400 کی تباہی واضح ثبوت ہے کہ دنیا بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈہ کو مسترد کر چکی ہے سربیا کے صدر کے انٹرویو کے نکات اس تاثر کو مزید تقویت دیتے ہیں کہ بھارتی میڈیا زمینی حقائق کے برعکس غیر مصدقہ اور مبالغہ آمیز بیانیوں پر انحصار کرتا ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ بھارت غیر مصدقہ دعوؤں سے حقیقت زیادہ دیر تک نہیں چھپا سکتا آخرکار شواہد نے خود سچائی واضح کر دی ہے۔
















