Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران پر سخت پابندیاں لگا کر حکومت کا خاتمہ کیا جائے گا، امریکی وزیر خزانہ کا اعلان

‘اتحادی ممالک اور عالمی برادری ایرانی حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کریں’

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف سخت ترین معاشی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے تہران پر غیر معمولی معاشی دباؤ بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف تاریخ کی بڑی معاشی ناکہ بندی کرنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن آبنائے ہرمز اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل سے متعلق معاملات پر اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے اتحادی ممالک اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایرانی حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی جن کا مقصد ایرانی حکومت پر دباؤ بڑھانا اور ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچانا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ کو ایسی سطح تک لے جایا جائے گا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ خبریں