واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر کہا ہے کہ انہیں کوئی جلدی نہیں تاہم ایرانی پاسداران انقلاب سے رابطے کے لیے خفیہ راستے موجود ہیں۔
فاکس نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو سفید جھنڈا اٹھا کر ہتھیار ڈال دینے چاہئیں، ایرانی اچھے جواری ہیں لیکن وہ اب ختم ہورہے ہیں۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف کارروائیوں سے متعلق کہا کہ اب تک جو ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں وہ کچھ بھی نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمان راستے میں رکاوٹ بنا تو اسے بری طرح نشانہ بنایا جائے گا۔
امریکی صدر نے حماس سے متعلق بھی گفتگو کی اور کہا کہ ان کے پاس حماس کے ساتھ رابطے کے لیے الگ راستہ موجود ہے جب کہ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ حماس بالآخر ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہوجائے گی۔



















