
شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں کا سلسلہ باتدریج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں رواں سال کے 9 ماہ میں لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق شہر بھر 9 میں ماہ کے دوران 15 ہزار 7 سو 93 موبائل فون چھینے گئے جبکہ 148 شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکلیں چھینی گئیں اور 1099 موٹرسائیکل چوری بھی ہوئیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں سے 1751 گاڑیاں چھینی گئی ہیں ، جبکہ 25158 گاڑیاں چوروں کے ہاتھ لگیں ہیں۔
رواں سال کے 9 ماہ کے عرصے کے دوران بھتہ کی 15 اور اغواء برائے تاوان کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں جبکہ قتل کی 2 ہزار84 وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور بینک ڈکیتی کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News