Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید

Now Reading:

پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
فائرنگ

پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید

پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار حجت اللّٰہ شہید ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ واقعہ پیش آیا ہے، وکیل کے بھیس میں موجود شخص نے جوڈیشل کمپلیکس کی حدود میں فائرنگ کردی۔

اے ٹی سی عدالت کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزم وکیل کے روپ میں جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کرلی ہے جبکہ ملزم کی شناخت عبدالوب ولد خان زمان کے نام سے ہوئی ہے، تاہم ملزم کو تفتیش کے لیے شرقی تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر