Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار

Now Reading:

رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار

رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار

رینجرز نے اندرون سندھ کچے میں کارروائی کرتے ہوئے 20 لاکھ ہیڈ منی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق سندھ رینجرز نے اندرون سندھ کچے میں جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں ضلع شکارپور تحصیل خانپور کے علاقے گوٹھ شیر محمد بروہی سے 20 لاکھ ہیڈ منی کے ملزم چاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

رینجرز سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، قتل، سہولتکاری اور مختلف جرائم میں ملوث تھا جبکہ ملزم کے قبضے سے ایس ایم جی، 12بور، 285 راؤنڈز اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 سے زائد مقدمات درج ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ملزم کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر ہوئی تھی۔

ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ ملزم نے پولیس کے اے ایس آئی عبدالغنی ابڑو کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر