Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

Now Reading:

پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
دہشت گرد

پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور: پولیس نے بین الصوبائی سرحدی علاقے سے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر حملہ کرنے کی کوشش کی، جس کو پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جھنگی چیک پوسٹ پر حملہ اور پولیس رسپانس سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ڈیرہ غازی خان تھانہ وہوا کی چیک پوسٹ جھنگی پر کالعدم تنظیم کے 08 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ آور ہونے کی کوشش کی، چوکی پر تعینات بہادر جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے جانبازوں نے بروقت کارروائی کی اور بھرپور فائرنگ سے دہشت گردوں کو پسپائی اور بھاگنے پر مجبور کر دیا جبکہ ایس ایچ او وہوا کی قیادت میں دوسری ٹیم بھی بیک اپ کیلئے فوری موقع پر پہنچ گئی تھی۔

عثمان انور کا کہنا تھا کہ صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ٹیمیں شب و روز ہائی الرٹ ہوکر فرائض ادا کر رہی ہیں، جوانوں کا مورال بلند ہے، شہریوں کی جان و مال کے دشمن خطرناک دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پولیس پوری طرح تیار ہے۔

Advertisement

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر، دہشت گردوں اور سفاک مجرمان کو کسی صورت صوبہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر