Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کی ڈیوٹی پر مامور طبی عملے کے لیے خوشخبری

Now Reading:

کورونا وائرس کی ڈیوٹی پر مامور طبی عملے کے لیے خوشخبری

صوبہ سندھ نے کورونا وائرس کی ڈیوٹی کرنے والے طبی عملے کے لیے ہیلتھ الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے ہیلتھ الاؤنس جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا، حکم نامہ محکمہ خزانہ سندھ نے جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ الاؤنس یکم جولائی 2020 سے دیا جائے گا اورجب تک کورونا کی وبا موجود رہے گی الاؤنس جاری رہے گا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق گریڈ 17 سے زائد کے لیے 35 ہزار روپے ہر ماہ ادا کیے جائیں گے، گریڈ ایک سے سولہ تک کے لیے 17 ہزار اور پی جی اسٹوڈنٹس کو 15 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

محکمہ خزانہ کے حکم نامے کے مطابق ہاؤس جاب افسر کو 10 ہزار روپے جبکہ نرسنگ اسٹوڈنٹس کو 5 ہزار ماہانہ دیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر