Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارکیٹس کے قیام سے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، وزیراعظم

Now Reading:

مارکیٹس کے قیام سے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان مارکیٹس کے قیام سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارڈر مارکیٹس کے قیام  کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں پر مقامی آبادی کو کاروبار کی بہتر سہولیات جبکہ تجارت کے فروغ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مجوزہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام  کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو 18 مجوزہ بارڈر مارکیٹس بشمول پائلٹ منصوبے کے تحت 4 مارکیٹس قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی جبکہ مارکیٹس کے ڈرافٹ، پی سی ون اور ایران و افغانستان کے حکام سے مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

 اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بارڈر مارکیٹس کے قیام کے حوالے سے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کرنے، جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایات دی۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بسنے والی آبادی کی خوشحالی کے لئے مارکیٹس کا قیام اہمیت کا حامل ہے اور ان مارکیٹس کے قیام سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے جبکہ سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بھی مدد ملے گی۔

اجلاس میں عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر معید یوسف، ڈاکٹر وقار مسعود، ڈاکٹر شہباز گل  اور سینیئر افسران شریک ہوئے جبکہ وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور متعلقہ سینیئر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر