Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرید عباس کیس میں اہم پیش رفت، قتل میں ملوث ملزم عادل زمان گرفتار

Now Reading:

مرید عباس کیس میں اہم پیش رفت، قتل میں ملوث ملزم عادل زمان گرفتار
Mureed Abbas killer arrest

بول کے اینکر پرسن مر ید عبا س کے قتل میں ملوث اہم ملزم اور قاتل عا طف زمان کے بھائی عادل زمان کو پو لیس نے گر فتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی طارق دھاریجوکا اس اہم گر فتاری کے بعد کہنا ہے کہ ملزم عادل زمان کو تفتیش حکام نے کراچی سے گرفتار کیا ہے جو کہ مرید عباس  قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم عاطف زمان کی صلح کے لیے کوشش شروع

مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان نے مقتول مرید عباس کے اہلخانہ سے صلح کے لیے کوشش شروع کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم عاطف زمان کی جانب سے دو بار مختلف زرائع سے مرید عباس کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ملزم صلح کے لیے کو شش کر رہا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطا بق ملزم عاطف زمان کا جیل سلاخوں کے پیچھے دم گھٹنے لگا ہے جبکہ مرید عباس کے اہلخانہ سے رابطہ ملزم عاطف زمان کے وکیل شفقت تنولی کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔

ملزم عاطف زمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کو مرید عباس کے قتل پر دکھ ہے، سالہا سال کیس چلے گا، اس لیے بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں۔

دوسری جانب مقتول مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے ملزم سے صلح کرنے سے صاف انکار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جو بھی صلح کرنے کی کوشش کرے گا اس کو میری لاش سے گزرنا ہوگا، قاتل کو سزا دلوانے کے لیے ہرفورم پر کیس لڑوں گی۔

زارا عباس کا مزید کہنا ہے کہ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، کیس لڑوں گی صلح نامے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر