
کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ سٹی میں گھروں میں کام کرنے کے بہانے ڈکیتیاں اور چوریاں کرنے والی 3 خواتین ملازماؤں کا گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تینوں خواتین ملازمائے عشرت زوجہ شوکت ، فاطمہ دختر جامیش اور فاطمہ زوجہ ایاز کو علاقہ تھانہ گارڈن بمقام کراؤن بلڈنگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ہوئی تینوں خواتین ملازماؤں کے قبضہ سے 4 عدد سونے کی چوڑیاں ، 1 سونے کا ہار، 1سونے کی انگوٹھی ، 2 سونے کے بندے اور 1 لاکھ روپے چوری شدہ رقم برآمد کرلی گئی ہے۔
تینوں خواتین ملازماؤں کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ تینوں خواتین ملازماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News