Advertisement
Advertisement
Advertisement

قلات:ٹریفک حادثےمیں کمشنرمکران ڈویژن کیپٹن (ر) طارق زہری جاں بحق

Now Reading:

قلات:ٹریفک حادثےمیں کمشنرمکران ڈویژن کیپٹن (ر) طارق زہری جاں بحق
Tariq Zehri

کوئٹہ: آر سی ڈی شاہراہ قلات کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیاہے جس میں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن  (ر) طارق زہری سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

 لیویزذرائع کے مطابق حادثہ کراچی جاتے ہوئے قلات کے قریب اس وقت پیش آیا جب کمشنرمکران ڈویژن کی گاڑی کاتیل بردارگاڑی سےتصادم ہوا۔حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہے۔

حادثے کے بعددونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلسنے والے افرادشناخت کے قابل نہیں۔

لیویز ذرائع کاکہناہے کہ حادثے کی اطلاع پرامدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں اور میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر قلات منتقل کردیاگیا۔

کیپٹن (ر)طارق زہری کو آبائی علاقے قلات میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ، دو ببیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت نے قلات میں المناک حادثے پرسماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹرپرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ طارق زہری ایک ذہین پولیس افسر اور ایک انتہائی نفیس انسان تھے۔

انہوں نے کہاکہ وہ میرے ساتھی طالب علم کے بڑے بھائی بھی تھے۔ احسن اقبال کی جانب سے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کہ درخواست بھی کی گئی ہے۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کےرہنما احسن اقبال کی جانب سے بھی مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو کی جانب سے بھی واقعے پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتےہوئے کہا گیا ہےکہ کمشنر مکران ڈویژن کی شہادت سے صوبے کا بڑا نقصان ہو ا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نےمرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہاربھی کیاہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چکوال؛ شہری نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر