
کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کو علاقہ تھانہ نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہےملزمان میں عبدالماجد اور عزیر شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے2 پستول 32 بور بمعہ 5 راؤنڈز برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں کیا کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پیشہ ور ہیں اس سے قبل بھی ملزمان کے خلاف کئی مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالماجد کے خلاف اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ کے 2 مقدمات اور منشیات فروشی کے2 مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں ۔
گرفتار ملزم عزیر کے خلاف اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ کے 2 مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ملزمان سے برآمداسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News