کراچی کے این آئی سی ایچ اسپتال میں ’مرمیڈ سنڈروم‘میں مبتلا بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال میں غیرمعمولی بچے کی پیدائش ہوئی ہے جسے ’مرمیڈ سنڈروم‘ کہا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نومولود کی دونوں ٹانگیں جڑی ہوئی ہیں۔ صارفین نے اسے ’جل پری نما بچے کی پیدائش‘ قرار دیا ہے۔
کراچی انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال میں ’جل پری نما شکل میں بچے کی پیدائش‘اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں ہوئی۔
این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر کے مطابق نومولد ’سیرینومیلیا‘ نامی بیماری کا شکار ہے جسے ’مرمیڈ سنڈروم‘ بھی کہا جاتا ہے، بیماری کے باعث دونوں ٹانگیں جڑی ہیں جو مچھلی کی دم کی طرح دکھتی ہیں ، بچے کا مثانہ نہیں ہے جب کہ جگر اور دیگر اعضا کا سائز بھی چھوٹا ہے۔
ڈاکٹر نے مزید کہا کہ عموماً اس کنڈیشن کے بچے بہت کم پیدا ہوتے ہیں، پوری دنیا میں اس طرح کے تین سو کیس سامنے آئے ہیں جب کہ اس مرض سے متاثرہ بچے پیدا ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کر جاتے ہیں تاہم اس مرض کی وجوہات کا پتا نہیں چلایا جا سکا ہے۔
واضح رہے ’مرمیڈ سنڈروم میں سے متاثرہ بچوں میں اوپر کا جسم نارمل انسان کی طرح مگر نچلا حصہ مچھلی کی طرح کا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News