Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: رینجرز کی کارروائی، 13 ملزمان گرفتار

Now Reading:

کراچی: رینجرز کی کارروائی، 13 ملزمان گرفتار
سرجیکل ماسک
Advertisement

پاکستان رینجرز(سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو  ڈکیتی، رہزنی، منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ کینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے پاپوش نگر،ماڈل کالونی،الفلاح،سعید آباداوربلدیہ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 9ملزما ن محمد ریحان، محمد سلیم عرف کانا،محمد زبیرعرف سندھی، محمدوقاص عرف پاپا،  بلال احمد عرف بلُو،راؤ نویدعلی عرف کالا، قا سم، سکندرعرف بابراورشہروز عرف فہد کو گرفتارکیا جولوگوں سے لوٹ مار کرنے،ماوہ اور گٹکا سپلائی کرنے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز  کا  یہ  بھی کہناتھا کہ آرام باغ اور صدر کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان عبدالطیف، اکرام زادہ، رشید احمد اور محمد سلیم کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

Advertisement

ترجمان رینجرز  کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز نے ان تمام ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کیا ہے، اور تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی میں رینجرز نے  کاروائی کرتے ہوئے گھر میں موجود بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیئے تھے۔

Advertisement

 ترجمان رینجرز کے مطابق انٹیلیجنس کی معلومات پر کراچی کے علاقے ملیر میں ایک رہائشی مکان میں رینجرز نے کاروائی کی اور مکان کی تلاشی کے دوران وہاں چھپایا گیا بارودی مواد اور اسلحہ ملے جو کسی دہشتگردی کیلئے چھپا کر رکھے گئے تھے۔

ترجمان رینجرز نے مزید کہا تھا کہ رینجرز کی کاروائی کے دوران برآمد سامان میں ایک آئی ای ڈی، دو کلو بارود، دو دستی بم، چھ ڈیٹونیٹر، دس سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار اور مختلف گولیوں کے راوئنڈز ملے ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر