Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول نےوزیراعظم پرطنزیہ ٹویٹ داغ دیا

Now Reading:

بلاول نےوزیراعظم پرطنزیہ ٹویٹ داغ دیا
وفاقی حکومت

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےوزیراعظم پاکستان عمران خان سے طنزیہ ٹویٹ کرتےہوئےسوال کیاہےکہ ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے تناظر میں  پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر عمران خان کو مخاطب کرکےطنزیہ سوال کیا ہے کہ عمران خان بتائیں اب کہ ابو بچاؤ مہم کون چلارہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف کوخصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد پیپلزپارٹی کی جانب سے ردعمل کااظہارکیاگیا۔

چئیرمین پیپلزپارٹی چئیرمین بلاول بھٹوکی جانب سےسماجی روبطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی والدہ بے نظیربھٹو کے قتل سے چند لمحے پہلےان کے آخری جلسے کی تصویرشئیر کی گئی ۔

بلاول بھٹو نے بے نظیر بھٹو کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔

یاد رہے کہ 27 دسمبر2007 کےاس جلسے کے بعد بے نظیر بھٹو کے قافلے پر خودکش دھماکا ہوا تھا جس کی کچھ دیر بعد جب بے نظیر بھٹو اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگیں تو اس سے پہلے ہی ان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

اس وقت اقتدار پر سابق صدر پرویز مشرف براجمان تھے جن کے خلاف پیپلز پارٹی نے  بے نظیر بھٹوقتل کیس میں انہیں نامزد کیا۔

گذشتہ روزپرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیاگیا، خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو سزائے موت کاحکم دیاہے۔

خصوصی عدالت کے دو ججز نےفیصلہ دیاہے اورسابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قراردے دیاہے۔

Advertisement

سنگین غداری کیس، پرویزمشرف کو سزائےموت کاحکم

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اورخصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقارسیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسابق صدرپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی اور جسٹس سیٹھ وقار نے چار سطروں پر مشتمل مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نےمختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ پرویزمشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا، پرویز مشرف سزا کے مرتکب ہیں۔

تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ ایک جج نے اس سے اختلاف کیا۔

پرویز مشرف کی سنگین غداری سےمتعلق خصوصی عدالت 20 نومبر 2013 کو قائم کی گئی تھی جس میں ان  پر31 مارچ 2014 کو عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔

خصوصی عدالت نے 19 جون، 2016  کو پرویزمشرف کو مفرور قرار دیاتھا جس کے بعدخصوصی عدالت کی 6 دفعہ تشکیل نو ہوئی۔

Advertisement

خصوصی عدالت  کی جانب سے سابق صدر پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر