Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیسن سے جلد کو خوبصورت بنانا ممکن، جانئیے کیسے؟

Now Reading:

بیسن سے جلد کو خوبصورت بنانا ممکن، جانئیے کیسے؟

بیسن کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں چٹ پٹے پکوڑے اور دہی بیسن کے ملاپ سے تیار کی گئی کڑہی کا خیال آجاتا ہے۔

بیسن ہمارے کچن میں استعمال ہونے والی عام چیز ہے۔

 جلد کی خوبصورتی کے لئے بیسن کی اہمیت انتہائی حد تک ہے کیونکہ بیسن ہمارے حسن میں چار چاند لگا دیتا ہے۔

اپنی جلد کو بیسن کی خوبیوں سے سنواریں اور پائیں ایسی خوبصورتی کے ہر کوئی دیوانہ ہوجائے۔

بیسن خاص طور پر جلد کو گہرائی تک صاف کرنے اور ایکسفولیٹر کا کام کرتا ہے۔

Advertisement

بیسن

دو چمچ بیسن میں ایک چمچ دودھ ڈال کر اچھی طرح چہرے پر لیپ لگائیں اور سوکھنے پر رگڑ رگڑ کر چہرہ صاف کرلیں۔

بیسن پمپلز کے علاج کے لئے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے جلد کی گہری رنگت کو صاف کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث مٹی گرد، ٹریفک کا دھواں اور جمے ہوئے میل کچیل کو جلد سے صاف کرنے کی تمام خصوصیات اس میں موجود ہیں۔

تین چمچ بیسن، ایک چمچ چینی، نمک اور ایلوویرا کا جل ملائیں اور چہرے پر لگاکر خوب مساج کریں تاکہ میل نکل جائے۔

دو چمچ بیسن میں ایک چمچ شہد، ایک چمچ دار چینی پاؤڈر، ایک چمچ ناریل کا تیل اور لیموں کا رس شامل کر کے پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں۔

Advertisement

سوکھنے پر پانی سے دھو لیں اور عرقِ گلاب کا اسپرے کرلیں۔

یہ فیشل واقعی کارآمد ہے لیکن آپ اس کے مثبت نتائج چاہتی ہیں تو اس کا استعمال روزانہ کریں اس سے واضح فرق نظر آئے گا۔

نوٹ

بیسن کو اپنی جلد پر استعمال کرنے سے پہلے اس بات کی مکمل یقین دہانی کر لیں کہ بیسن باسی یا پرانا نہ ہو، ہمیشہ تازہ باریک پسا ہوا بیسن استعمال کریں۔ ورنہ آپ کی جلد پر خراشیں ڈال کر آپ کو مزید الجھن و پریشانی میں مبتلا کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر