Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما: خشک جلد کیلئے بہترین گھریلو فیس ماسک کون سے ہیں؟

Now Reading:

موسم سرما: خشک جلد کیلئے بہترین گھریلو فیس ماسک کون سے ہیں؟
ماسک

موسم سرما: خشک جلد کیلئے بہترین گھریلو فیس ماسک کون سے ہیں؟

سرد موسم میں جلد کا خشک ہو جانا ایک عام سی بات ہے، جس کی وجہ سے جسم پر خارش کے ساتھ ساتھ ہاتھوں اور پیروں کی جلد بھی پھٹ جاتی ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہےکہ جلد خشک ہونے کی وجہ جسم میں پانی کی مقدار کم ہونا ہے۔

ماہرین کے مطابق عام مشاہدہ ہے کہ سردی کے موسم میں پیاس کی شدت محسوس نہیں ہوتی جس طرح گرمیوں میں کوئی بھی انسان پانی کی طلب محسوس کرتا ہے۔

بہترین گھریلو فیس ماسک کون سے ہیں؟

ہم آپ کے ساتھ تین گھریلو فیس ماسک کی ترکیبیں شیئر کررہے ہیں ،  جن پر عمل کرنا انتہائی آسان ہے اور یہ آپ کو سرد موسم میں  ہموار اور چمکدار جلد حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

Advertisement

ایوکاڈو اور شہد کا ماسک:

ایک پکا ہوا ایوکاڈو لیں اور اسے ایک پیالے میں اچھی طرح میش کریں، پیسٹ بن جانے کے بعد، شہد شامل کریں اور دونوں اجزاء کو ایک ساتھ ملائیں۔

پھر بُرش کا استعمال کرتے ہوئے، ماسک کو چہرے پر لگائیں۔ 15 سے 20 منٹ کے بعد جب خشک ہوجائے تو سادے پانی سے دھو لیں۔

دہی اور جو کا ماسک:

سب سے پہلے 1 چمچ جو کو پیس کر موٹا سا پاؤڈر بنا لیں اور اس میں 2 چمچ سادہ دہی شامل کریں۔

دونوں کو ملا کر پیسٹ بنا لیں۔

Advertisement

ماسک لگاتے وقت اس سے اپنے چہرے پر ہلکے سے مساج کریں، پھر پانی سے دھونے سے پہلے اسے 15 منٹ تک منہ پر لگا رہنے دیں۔

کھیرا اور ایلو ویرا کا ماسک:

آدھے کھیرے کو چھلکا اتارے بغیر بڑے ٹکڑوں میں کاٹ کے بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔

اس کے بعد ایک پیالے میں منتقل کریں اور اس میں 1 چمچ ایلو ویرا جیل شامل کرکے دونوں اجزا کو مکس کریں۔

ماسک کو 15 منٹ تک اپنے چہرے پر لگائیں، جب خشک ہوجائے تو دھولیں۔

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
فربہ افراد کو دن بھر میں کتنے قدم چلنا ضروری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر