Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں

Now Reading:

’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں
’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں

’گُڑ ‘ کھانے کیساتھ لگائیں بھی اور ان 4 مسئلوں سے نجات پائیں

گڑ کو صرف کھانا ہی نہیں ہوتا بلکہ لگانا بھی ہوتا ہے اور اس کو لگانے سے کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں اس حوالے سے ہم آپ کو آج آگاہ کریں گے۔

بالوں کی صحت کے لیے

گڑ کا استعمال بالوں کی صحت کے لیے کس طرح کیا جاسکتا ہے یہ ایک حیران کن بات لگتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ گڑ کو پیس کر اس میں دہی، ملتانی مٹی اور پانی کو ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کو بالوں پر لگا لیں۔

دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد اس کو سادہ پانی سے دھو کر شیمپو کر لیں۔

اس عمل کو ہر پندرہ دن بعد دہرائيں کچھ ہی دنوں میں بال چمکدار اور صحت مند ہو جائيں گے۔

Advertisement

نرم و نازک جلد کے لیے

خوبصورت جلد کے لیے نرم و نازک ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے داغ دھبوں سے پاک ہونا ضروری ہوتا ہے- اس کے لیے گڑ کا استعمال اس خاص طریقے سے کرنے سے ڈھیروں فائدے مل سکتے ہیں۔

دو چمچ شہد لے لیں اور اس میں چںد قطرے لیموں کے بھی شامل کر لیں اور ایک چمچ پسا ہوا گڑ شامل کر کے اس کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اور پیسٹ بنا لیں اور اس کے بعد اس پیسٹ کو اپنے چہرے پر نرمی سے لگائيں۔

  جب اچھی طرح سے خشک ہو جائے تو اس کو نیم گرم پانی سے دھو لیں ہر ہفتے میں ایک بار اس عمل کو دہرائيں اور فرق خود دیکھیں۔

پھوڑے پھنسی کا خاتمہ

عام طور پر اکثر افراد خون کے فاسد مادوں کی موجودگی کی وجہ سے پھوڑے پھنسی نکلنے سے پریشان رہتے ہیں اور اس سے ان کی شخصیت کی خوبصورتی اور اعتماد بھی متاثر ہوتا ہے۔

Advertisement

ایسے افراد اگر ہر کھانے کے بعد تھوڑی سی مقدار میں گڑ کھا لیا کریں تو گڑ کی تاثیر کے سبب خون سے یہ مادے خارج ہو جائيں گے اور پھوڑے پھنسی بننے کا عمل ختم ہو جائے گا۔

جسم میں موجود دانوں کے علاج کے لیے

اکثر برسات کے موسم میں جسم میں ایسے دانے نکل آتے ہیں جن کا منہ نہیں بنا ہوتا ہے اور وہ بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

ایسے دانوں کے خاتمے کے لیے صدیوں سے ایک خاص آمیزہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے لیے تھوڑا سا گڑ اور آدھی سی منہ دھونے کے صابن کی ٹکی لے لیں اور ان دونوں کو کسی برتن میں پکا لیں یہاں تک کہ ایک پیسٹ بن جائے۔

یہ پیسٹ نیم گرم حالت میں ایک پٹی پر لگا کر دانے کی جگہ لگا لیں اور 24 گھنٹوں تک پٹی باندھ کر چھوڑ دیں 24 گھنٹوں کے بعد پٹی کھولیں تو نہ صرف اس دانے کا منہ بن چکا ہوگا بلکہ اس میں سے مواد بھی خارج ہو چکا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خوبصورت نکھرے چہرے کے لئے نائٹ کریم کا استعمال

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزانہ کینو کا جوس پینا آپ کی جِلد کیلئے فائدے مند ؟
سردیوں میں جِلد کی خوبصورتی کیلئے لوشن گھر میں بنائیں
چہرے کو خوبصورت بنانے کیلئے گھر پر صابن بنائیں
سرد موسم اور خشک جلد؟ ’چنے کے آٹے‘ کا یہ ماسک آزمائیں
مہنگی کریموں پر پیسے ضائع نہ کریں ، سبز چائے اور ایلو ویرا سے گھر پر بنائیں
چکنی جلد سے چھٹکارے کیلئے بیسن میں یہ چیز ملا کر لگائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر