Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان

Now Reading:

ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان
عمران خان

ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی سربراہی میں وفد کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات ہوئی جس میں آفتاب صدیقی نے چیئرمین عمران خان کو کراچی میں جاری امپورٹڈ حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جبکہ  چیئرمین عمران خان نے انتقامی کارروائیوں کا شکار ارسلان تاج اور شاہنواز جدون کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔

عمران خان نے کراچی میں عام انتخابات کی تیاری کیلئے اہم ٹاسک دیدیے، کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیمنار منعقد کیے جائیں گے، عمران خان انسانی حقوق کی پامالی و آئین پاکستان کی بالادستی کے عنوان پر سیمینار سے جلد خطاب کریں گے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک میں آئین کی کھلی خلاف ورزیوں کا عمل جاری ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سرکار ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے گرفتاریاں انسانی حقوق کی پامالی ہے۔

Advertisement

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی والے حقیقی آزادی کی تحریک میں ہمیشہ آگے رہے، ظلم و جبر کے باوجود ڈٹے رہنے پر کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ملاقات میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج اور رکن صوبائی اسمبلی شاہنواز جدون بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر