Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مس انفارمیشن اور فیک نیوز پر قابو پانے کی ضرورت ہے، عطاءاللہ تارڑ

Now Reading:

مس انفارمیشن اور فیک نیوز پر قابو پانے کی ضرورت ہے، عطاءاللہ تارڑ
عطاء تارڑ

عطاءاللہ تارڑ نےکہا ہے کہ مس انفارمیشن اور فیک نیوز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر کی ملاقات ہوئی جس میں مس زوئی ویئر نے مسلم لیگ (ن) کو حکومت کی تشکیل اور عطاءاللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ ملاقات میں فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نےکہا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں ، صحافیوں کو سوشل میڈیا پر تصدیق کے عمل کو اپنانا چاہئے اور سوشل میڈیا سے متعلق پوری دنیا کو مل کر ضابطہ اخلاق تیار کرنا ہوگا

Advertisement

 ملاقات میں برطانوی ہائی کمیشن کی پولیٹیکل قونصلر مس زوئی ویئر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر