Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب تیار

جاپانی کھلونا ساز کمپنی میگا ہاؤس نے حال ہی میں دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب متعارف کرایا ہے، جو مکمل طور پر ایلومینیم کا بنا ہوا ہے اور اس کی لمبائی صرف 0.19 انچ (تقریباً 0.5 سینٹی میٹر) ہے، جبکہ اس کا وزن  محض 0.33 گرام ہے۔ تاہم اس کی قیمت 5,320 ڈالر ہے۔

یہ کیوب ہنگری کے مجسمہ ساز ارنو روبک کے اصلی روبک کیوب کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ میگا ہاؤس نے اس پروجیکٹ کا خیال تقریباً چار سال پہلے پیش کیا تھا اور 2022 میں اس پر کام کا آغاز کیا گیا تھا۔

 موجودہ دور میں 0.5 سینٹی میٹر چوڑا دھاتی اسکوئربنانا مشکل نہیں ہے، تاہم ایک ایسا روبک کیوب بنانا جس کو ہر زاویے سے گھمایا جاسکے ایک بڑا چیلنج تھا۔ تاہم میگا ہاؤس نے ایک کمپنی جو کٹائی مہارت رکھتی کے ساتھ مل اس شاہکار کو تیار کیا۔

یہ دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب اصل کیوب کے سائز کا تقریباً 1,000 واں حصہ ہے، لیکن اس کی قیمت کئی سو گنا زیادہ ہے۔ یہ روبک کیوب چند دن پہلے میگا ہاؤس کی ویب سائٹ پر متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی پیشگی آرڈر کے لیے قیمت 777,777 یین  یعنی 5,320 ڈالر ہے، جبکہ اس کا پہلا آرڈر اپریل 2025 میں بھیجے جانے کی توقع ہے۔