Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب کراچی نے ریکور کیے گئے 136.293 ملین روپے متاثرین میں تقسیم کردیے

نیب کراچی اپنے فرائض پورے جوش و جذبے کے ساتھ انجام دے رہا ہے

نیب کراچی نے 136.293 ملین روپے کے ریکور کی گئی رقوم کے چیک گورنمنٹ آف سندھ، نیشنل ہائے ویز اور گلشن رومی کے متاثرین میں تقسیم کر دیے۔

نیب کراچی اپنے فرائض پورے جوش و جذبے کے ساتھ انجام دے رہا ہے سرکاری اداروں، تاجر برادری اور عام لوگوں کی بھلائی کے لیے بدعنوان طریقوں سے لوٹی گئی رقوم حقداروں کوواپس کروا رہا ہے اور بدعنوان عناصر کو سزائیں دلا رہا ہے۔

 30 جولائِی 2026 کو اس سلسلے میں نیب (کراچی) میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں محترم شکیل احمددرانی ، پی ایس پی، ڈی جی نیب( کراچی ) نےحکومت سندھ ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی )این ایچ اے( سمیت گلشن رومی کے باقی متاثرین میں 136.293 Rs ملین روپے کے چیک تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق Rs122.853 ملین روپے کی رقم کا چیک چیف سیکرٹری، حکومت سندھ کے دفتر کے نمائندے کے حوالے کیا گیا۔ یہ رقم ریفرنس نمبر 12/2017/H ، ریاست بنام مشتاق احمد شیخ، سابقہ اینڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاوْنٹس آفیسر، حیدرآباد، ریفرنس نمبر 02/2021/H ریاست بنام منور علی بوزداراور ریفرنس نمبر 01/2023/H ریاست بنام عدنان رشید قریشی، سابقہ ڈی سی مٹیاری میں ریکور کی گئیں۔

ریفرنس نمبر 12/2017/H ، ریاست بنام مشتاق احمد شیخ، ملزم مشتاق احمد شیخ نے دیگر افراد کیساتھ ملکر سازش کی ساتھ اینٹی منی لانڈرنگ کی دفعہ 3 تحت منی لانڈرنگ کے جرم کا ارتکاب کیا ۔ ملزم نے اپنے ذرائع سے زائد اثاثے جمع کرنے کے جرم کا بھی ارتکاب کیا۔

ایک اور ریفرنس 02/2021/H ریاست بنام منور علی بوزدار میں ملزم منور علی بوذدار مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور فنذز میں غبن کے جرم کے ارتکاب میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ ریفرنس نمبر 01/2023/H ریاست بنام عدنان رشید قریشی، سابقہ ڈی سی مٹیاری، میں ملزم عدنان رشید مبینہ طور بدعنوانی اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث تھا۔ ملزم نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ، سرکاری فنڈز میں غبن کیا اور سندھ بینک کے افسران / اہکاراں کی ملی بھگت سے منی لانڈرنگ کا جرم انجام دیا۔

نیب کراچی کی جانب سے ایک اور چیکRs13.440 ملین روپے متاثرین گلشن رومی کو دئیے گئے۔ یہ رقم تحقیقات برخلاف انتظامیہ میسرز حمیر ایسو سیٹ اور دیگر کے خلاف ان کے پروجیکٹ گلشن رومی میں ریکور کی گئی ۔ اس سے پہلے بھی نیب کراچی نے گلشن رومی کے 84 متاثرین میں Rs.230.764ملین روپے کی رقوم تقسیم کی تھیں۔

آخر میں جناب شکیل احمد درانی، پی ایس پی، ڈی جی نیب (کراچی) نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ نیب (کراچی)، چیئرمین نیب عزت مآب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی قیادت میں، بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم کی بازیابی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے بدعنوانی کے خلاف نیب کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ نیب (کراچی) خوشحال اور بدعنوانی سے پاک پاکستان کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ میرٹ پر ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں