Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل

لاہور کا جرائم کا اشاریہ 2025 کے وسط میں کم ہوکر 36.2 رہ گیا۔

عالمی جرائم اور تحفظ سے متعلق 2026 کی تازہ درجہ بندی میں لاہور کو دنیا کے محفوظ ترین بڑے شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور نے عوامی تحفظ کے لحاظ سے کئی معروف عالمی شہروں سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ لاہور کا جرائم کا اشاریہ 2025 کے وسط میں 36.8 تھا جو 2026 کے وسط میں کم ہوکر 36.2 رہ گیا۔

اسی عرصے کے دوران شہر کا تحفظ کا اشاریہ 63.2 سے بڑھ کر 63.8 ہوگیا جو امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔

درجہ بندی میں لاہور نے کراچی، نئی دہلی، پیرس، لندن، واشنگٹن، نیویارک اور میکسیکو سٹی سمیت کئی بڑے شہروں کے مقابلے میں بہتر مقام حاصل کیا۔

لاہور پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (آپریشنز) محمد فیصل کامران کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ بندی میں بہتری شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے لاہور پولیس کے مؤثر حفاظتی اقدامات اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں