پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑے دانش تیمور اور عائزہ خان نے عمرہ ادا کر لیا، جس کے بعد ان کی مقدس مقامات پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
دونوں فنکاروں نے طویل عرصے سے جاری مصروف شیڈول سے وقت نکال کر روحانی سفر کا رخ کیا، جہاں انہوں نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور مدینہ منورہ کی زیارت بھی کی۔
View this post on Instagram
دانش تیمور اور عائزہ خان نے مکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں دونوں نہایت پُرسکون اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
رمضان المبارک سے قبل 2026 میں کیے گئے اس روحانی سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور فینز اس خوبصورت جوڑی کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی بھیج رہے ہیں۔

















