کراچی: ٹرانسپورٹ اتحاد نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کل بھی جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرانسپورٹ اتحاد کی ہڑتال کے باعث شہر میں بسوں کے پہیے تیسرے روز بھی تھمے رہیں گے اور لاکھوں شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا احتجاج کل تیسرے روز بھی جاری رہے گا اور مطالبات کی منظوری تک بسیں سڑکوں پر نہیں آئیں گی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج میں مزید شدت آسکتی ہے۔
خیال رہے کہ ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کے باعث ہڑتال کے خاتمے کے امکانات نظر نہیں آرہے۔
ہڑتال کے باعث کل بھی شہر کی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہوگی جب کہ دفاتر، تعلیمی اداروں اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
ٹرانسپورٹ اتحاد کا مزید کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


















