اسلام آباد: ماہِ رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
رمضان میں سنگل بینچ صبح 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ ڈویژن بینچ دوپہر 12:00 بجے سے 1:30 بجے تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔
اعلامیے کے مطابق جمعے کے روز عدالت صرف 11:30 بجے تک لگے گی جبکہ ہفتے کا دن فیصلے تحریر کرنے کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔
تاہم، عدالتی اوقات میں یہ تبدیلی رمضان المبارک کے پیش نظر کی گئی ہے، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا، آج چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔




















