شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج 34 تا 37 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔



















