Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں آج بھی مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  78 فیصد ہے۔

شہرقائد کا موجودہ درجہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے تاہم آج درجہ حرارت 34 تا 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔