Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام ریاست کے قیام کے بعد کسی گروہ یا فرقے کو خود ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا، مفتی عبد الرحیم 

معرکہ حق میں شاندارکامیابی کے بعد آج دنیا پاکستان کے مؤقف کواہمیت دے رہی ہے، مفتی عبد الرحیم 

وائس چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم نےکہا کہ اسلام ریاست کے قیام کے بعد کسی گروہ یا فرقے کو خود ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا، 9 اور10 مئی کی عظیم فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری قوت کا اعتراف کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026 کاشاندار انعقاد کیا گیا جس میں میں پاکستان کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز ، ڈین، رجسٹرارز اور سینئراساتذہ نےشرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم کی ورکشاپ کے شرکا کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اہم قومی وسماجی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

خصوصی نشست میں ریاست سے محبت، وفاداری اورراز داری کی اہمیت پرزور دیا گیا۔

وائس چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم  نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ریاست کے قیام کے بعد کسی گروہ یا فرقے کو خود ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا، 9 اور10 مئی کی عظیم فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری قوت کا اعتراف کیا جارہا ہے۔

مفتی عبد الرحیم نے کہاکہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کیں معرکہ حق میں شاندارکامیابی کے بعد آج دنیا پاکستان کے مؤقف کواہمیت دے رہی ہے۔

ورکشاپ کےشرکاء نے وائس چانسلرز اورماہرینِ تعلیم کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

متعلقہ خبریں