فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم سرکاری دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ خطے کی بدلتی صورتحال، ایران امریکا مذاکرات اور مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن سے متعلق اہم بات چیت کریں گے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دورۂ ایران کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ ایرانی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعلقات، سرحدی تعاون اور علاقائی سلامتی کے امور زیرِ غور آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ علاقائی کشیدگی اور ایران امریکا رابطوں کے تناظر میں اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ملاقاتوں میں خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان دفاعی تعاون، بارڈر مینجمنٹ اور خطے میں ابھرتی صورتحال بھی مذاکرات کا اہم حصہ ہوں گے۔

















