Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیکس جمع کرانے والوں کیلئے بڑی سہولت، بینکوں کے اوقات کار میں توسیع کا اعلان

انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایم معمول کے مطابق بلا تعطل جاری رہیں گی

سرکاری ٹیکسز اور دیگر محصولات کی بروقت وصولی یقینی بنانے کیلئے اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کے کمرشل بینکوں کے اوقات کار میں خصوصی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی  ہدایت پر تمام بینک 29 مئی بروز جمعہ شام 5:30 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکس دہندگان کو ادائیگی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جو بینک شاخیں ہفتہ کے روز کام کرتی ہیں، وہ 30 مئی کو صبح 9 بجے سے شام 5:30 بجے تک معمول کے بجائے توسیعی اوقات میں خدمات فراہم کریں گی۔

یہ فیصلہ  ایف بی آر کی درخواست پر کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس وصولی کے عمل کو آخری مراحل میں مزید مؤثر اور بروقت بنایا جا سکے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ خصوصی کلیئرنگ مکمل ہونے تک اپنی شاخیں کھلی رکھیں تاکہ کوئی بھی مالی لین دین رُکا نہ رہے۔

دوسری جانب ڈیجیٹل بینکنگ سروسز جیسے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایم معمول کے مطابق بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ شہری گھر بیٹھے بھی ادائیگی کر سکیں۔

متعلقہ خبریں