Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گالف بالز سے تیار دنیا کا سب سے بڑا اہرام

اس اہرام میں مجموعی طور پر 19,019 گالف بالیں استعمال کی گئیں

گالف کے تین شوقین افراد نے امریکی ریاست ٹیکساس میں اپنے پسندیدہ کھیل کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 19,019 گالف بالز کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا اہرام بنالیا۔

یہ اہرام 2025 کے بینبروک ہیریٹیج فیسٹ کے موقع پر بینبروک لیک میں تعیمر کیا گیا جبکہ اس اہرام کی تعمیر رضاکاروں کی ایک ٹیم نے مائیکل فرہ، ڈیبی رینولڈز اور ٹیری جانک کی قیادت میں انجام دی۔

اس اہرام میں مجموعی طور پر 19,019 گالف بالیں استعمال کی گئیں جس نے 2022 میں پنسلوانیا کے زیکری کریوڈا کے قائم کردہ 17,575 بالوں کے ریکارڈ توڑ دیا۔

دنیا کا منفرد اعزاز رکھنے والا یہ اہرام 38 قطاروں پر مشتمل تھا جن میں گالف بالوں کو انتہائی احتیاط سے ایک دوسرے کے اوپر رکھا گیا تھا۔ قواعد کے مطابق بالوں کو اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی گوند یا دیگر چپکنے والا مادہ استعمال نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اہرام کی بنیاد کو سہارا دینے کے لیے ایک لکڑی کا اسٹیج استعمال کیا گیا تھا۔