پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’آرزو‘ پر پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنا نیا گانا ’آرزو‘ ریلیز کیا ہے جس میں انہوں نے خان، مادھورکسو اور نور کے ساتھ مل کر پرفارم کیا تاہم ریلیز کے بعد یہ گانا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کرتا رہا اور صارفین کی جانب سے اسے خوب پذیرائی ملی۔
View this post on Instagram
گزشتہ دنوں عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہ بحث شروع ہوگئی تھی کہ گانے کی ایک لائن ’پھر سے بولو‘ میں ممکنہ طور پر ہانیہ عامر کی آواز شامل ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
View this post on Instagram
اب ہانیہ عامر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسی گانے پر لپ سنک اور پرفارمنس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گانے کے بول پر پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان کی یہ ویڈیو گزشتہ روز شیئر کی گئی جسے ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر مختلف تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

















