Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایرانی فوج کا سخت انتباہ

یکطرفہ کارروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

ایرانی مسلح افواج کے مرکزی کمانڈ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان میں اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھتا ہے تو اسے سخت اور فیصلہ کن ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمانِ ایرانی فوج کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران اسرائیلی افواج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی 84 بار خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود زمینی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی اور اسرائیلی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے واضح کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی اور اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی کارروائیاں نہ روکی تو ایرانی مسلح افواج بھرپور اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خطے میں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کیا جائے گا اور یکطرفہ کارروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں