گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں پیپلز پارٹی کے 13، ن لیگ کے 9، استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور ایم ڈبلیو ایم کا ایک رکن شامل ہے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن نے بھی حلف اٹھایا۔
حلف برداری کے بعد اب اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔
اسپیکر گلگت اسمبلی نے جی بی اسمبلی کا اجلاس دن آج 3 بجے دن تک ملتوی کر دیا۔
واضح رہے کہ گلگت کے 3 حلقوں کے انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن عدالتی احکامات کے باعث تاحال جاری نہیں کیا جا سکا جس کے باعث ان نشستوں پر نمائندگی کا مرحلہ مکمل نہیں ہوسکا۔
















