گلگت: پاکستان پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے حافظ حفیظ الرحمان کو بلامقابلہ اپوزیشن لیڈر منتخب کرلیا گیا۔
امجد حسین ایڈووکیٹ کا شمار گلگت بلتستان کی فعال سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ 2009 میں گلگت بلتستان کونسل کے رکن منتخب ہوئے تھے اور بعد ازاں اپنی سیاسی سرگرمیوں کے باعث خطے کی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
سال 2015 میں انہیں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا صوبائی صدر مقرر کیا گیا جس کے بعد انہوں نے پارٹی تنظیم سازی اور سیاسی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔
امجد حسین ایڈووکیٹ 2020 کے انتخابات میں جی بی اے ون گلگت سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور بعد ازاں گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے منصب پر فائز رہے۔
حالیہ سیاسی عمل کے نتیجے میں امجد حسین ایڈووکیٹ ایک بار پھر 2026 میں گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے اور اب انہیں بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ حفیظ الرحمان کو بلامقابلہ اپوزیشن لیڈر منتخب کرلیا گیا ہے۔















