پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کی تھائی لینڈ میں تعطیلات کے دوران شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
صبور علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساحلِ سمندر سے لی گئی متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ بیچ ویئر اور مغربی طرز کے ملبوسات میں نظر آئیں۔
View this post on Instagram
تصاویر وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر تنقید کی جبکہ کچھ نے مختلف آرا کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقیدی تبصروں کا نشانہ بنایا۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ عام طور پر شادی کے بعد لوگ زیادہ سنجیدہ ہو جاتے ہیں لیکن یہاں معاملہ مختلف نظر آتا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ افسوس کہ ایسے لباس اپنے ملک میں نہیں پہنے جا سکتے اس لیے دوسرے ممالک جا کر تصاویر شیئر کی جاتی ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب متعدد مداحوں نے صبور علی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی ذاتی زندگی اور لباس کے انتخاب کا حق حاصل ہے اور سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید سے گریز کیا جانا چاہیے۔

















