کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔
سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں جون 2026 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 20 پیسے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست پر فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد ہوگا، جس کے لیے سماعت 29 جولائی کو اسلام آباد میں مقرر کی گئی ہے۔
اگر نیپرا نے درخواست منظور کرلی تو بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نیپرا کی کارروائی اور جائزے کے بعد سامنے آئے گا۔

















