Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی فوج کے ایران پر نئے فضائی حملے؛ متعدد عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا

ایرانی بندرگاہوں کے خلاف بحری ناکہ بندی پر مکمل طور پر عمل درآمد جاری ہے، سینٹکام

امریکی فوج نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات بھی فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق کارروائیوں کے دوران نگرانی کے مراکز، فوجی لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے، زیرِ زمین ہتھیاروں کے ذخائر اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کے خلاف بحری ناکہ بندی پر مکمل طور پر عمل درآمد جاری ہے جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار مسلسل چوکس، کارروائی کے لیے تیار اور مکمل طور پر مستعد ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران میں رات گئے حملوں کا سلسلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر جاری رہا اور ان کارروائیوں کا مقصد ایرانی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے مختلف شہروں میں دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اہواز، یزد اور سیرک میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

متعلقہ خبریں