حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کل رات 12 تک ہے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔

















