Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ کے شہریوں کے لیے بڑی خبر، کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی

ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے

سندھ حکومت نے معروف صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

سندھ حکومت کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل بدھ 29 جولائی کو صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اطلاق سندھ حکومت کے ماتحت خودمختار اور نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز پر بھی ہوگا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔

حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا سالانہ عرس ہر سال بھٹ شاہ میں واقع ان کے مزار پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، جہاں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

زائرین صوفی شاعر کی عظیم شاعری، تعلیمات اور روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بھٹ شاہ کا رخ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں