Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرونی قرضوں کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر میں کمی ریکارڈ

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 2 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

کراچی: ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 22 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کم ہوکر 22 ارب 44 کروڑ 21 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 22 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 17 ارب 2 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ہوئی۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔