یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے بلوچی زبان میں خوبصورت نغمہ “پاک اے وطن” ریلیز کر دیا۔
یومِ آزادی کے موقع پر وطن سے سچی محبت کا اظہارکرتے ہوئے مشہور بلوچ گلوکار اختر چنال نے اپنے مخصوص روایتی انداز اور جوشیلے بلوچی بولوں کے ذریعے پاک سرزمین سے والہانہ عشق کی عکاسی کی ہے، ثقافت اور حب الوطنی کا حسین سنگم اس بات کا خوبصورت مظاہرہ ہے کہ بلوچستان کا رنگ، سر اور ہر بول پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے دھڑکتا ہے۔
ملی نغمہ میں اس عزم کا اظہار ہے کہ ہمارا پیارا پاکستان صرف ایک جغرافیہ نہیں بلکہ ہماری پہچان ہے جس کے لیے جان بھی قربان ہے۔
ملی نغمہ میں پاک وطن سے محبت کی یہ گونج ملک کے کونے کونے میں اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کا روشن پیغام عام کرتی ہے۔
روح کو گرما دینے والا جذبہ، اختر چنال کے سحر انگیز اور والہانہ اندازِ بیان نے اس حقیقت کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے کہ پاکستان کی محبت ہر وادی، ہر بولی اور ہر دل میں یکساں موجزن ہے۔















