Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آپریشن رَدُّالفتنہ 3: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل

آپریشن رَدُّالفتنہ 3 دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا

سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کمبیلہ اور عاصم آباد میں سرچ اینڈ سینی ٹائزیشن آپریشن کر کے 68 مربع کلومیٹر علاقہ کلیئر کرالیا، کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے اور 2 لاشیں بھی برآمد کی گئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد زخمی ہوئے جن میں دہشت گرد سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے جبکہ اس دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کر کے فتنہ الہندوستان کے جھنڈے ہٹا دیے گئے۔

 سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ آپریشن رَدُّالفتنہ 3 دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں