Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں

پیپلزپارٹی رہنماؤں کو وزراء کے ساتھ پارٹی پالیسی اور سیاسی معاملات زیر بحث نہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

 پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی دوریاں بڑھنے لگی ہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت نے رہنماؤں اور پارلیمنٹیرینز کو ن لیگی رہنماؤں اور وزراء سے رابطوں اور ملاقاتوں سے گریز کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور پارلیمنٹیرینز کو نئی ہدایات موصول ہوئی ہیں جن کے تحت انہیں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء سے غیر ضروری رابطوں سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں کو ن لیگی وزراء اور رہنماؤں سے ملاقاتوں سے بھی گریز کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ انہیں سیاسی معاملات سے متعلق آنے والی کالز اور پیغامات کا جواب نہ دینے کا بھی کہا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ن لیگی وزراء اور رہنماؤں کی جانب سے سیاسی نوعیت کے پیغامات کا جواب دینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں کو وزراء کے ساتھ پارٹی پالیسی اور سیاسی معاملات زیر بحث نہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں