Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طاقتور سمندری طوفان ’ڈولفن‘ چین سے ٹکرا گیا، لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

جاپان کے بعد سمندری طوفان ڈولفن چین سے ٹکرا گیا

بیجنگ: سمندری طوفان ڈولفن جاپان کے جنوبی علاقوں سے گزرنے کے بعد چین کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواؤں نے صورتحال کو خطرناک بنادیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث چین کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا جس کے پیش نظر حکام نے ہنگامی اقدامات شروع کردیے ہیں۔

چینی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ڈولفن اتوار کی شام تقریباً ساڑھے 5 بجے صوبہ ژی جیانگ کے شہر یُو ہوان کے قریب ساحل سے ٹکرایا۔

طوفان کے خطرے کے پیش نظر 30 ہزار 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ شنگھائی میں تقریباً 1500 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

چین پہنچنے سے قبل سمندری طوفان ڈولفن جاپان کے جنوبی علاقے اوکیناوا سے بھی گزرا جہاں شدید موسم کے باعث 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ 50 ہزار سے زائد عمارتوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔

حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔