پاکستان کی 79ویں شبِ آزادی کے جشن کا شاندار پرومو جاری کردیا گیا ہے۔
یہ جشن اس سرزمین کا جس کے رنگ بے شمار، پہچان بے مثال اور داستان لازوال ہے۔
آزادی کے جشن میں یادگار فتح پر پاکستان کی عظیم داستان جگمگائے گی، چلو پھر سے مسکرائیں، شبِ آزادی کی رونق بڑھا کر پرچم کشائی کا فرض نبھائیں، آؤ مل کر 79 ویں شب آزادی کو یادگار فتح اسلام آباد پر جشن منائیں۔
یادگارِ فتح پر 13 اور 14اگست کی رات جشن آزادی کا ایک شاندار پروگرام منعقد ہوگا۔


















