امریکا ایران جنگ بندی میں اہم ترین کردار کی بدولت پاکستان بطور عالمی قوت دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
عالمی جریدہ ساؤتھ ایشین وائسز کے مطابق امریکا ایران جنگ بندی کیلئے اسلام آباد معاہدہ کرانے والے پاکستان اور قطر کشیدگی کو روکنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، پاکستان ہی اپنی سفارتی صلاحیت کی بدولت ایران اور امریکا کو دوبارہ قریب لانے میں مدد کر سکتا ہے۔
ساؤتھ ایشین وائسز نے بتایا کہ امریکا سے فوجی و اسٹریٹجک شراکت داری اور ایران سے تاریخی روابط کی بدولت پاکستان کو منفرد سفارتی مقام حاصل ہے، پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آغاز سے ہی ایران اور امریکا جنگ بندی میں ثالثی کی قیادت کر رہے ہیں۔
عالمی جریدہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور قطر جولائی میں ایران اور امریکا کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو کھولنے کیلئے مشترکہ تجارتی پیشکش کرچکے ہیں، ایران کو معاشی دباؤ اور پابندیوں کا سامنا ہے جبکہ امریکا بھی طویل جنگی اخراجات اور محدود فوجی وسائل کے شدید دباؤ میں ہے۔
ساؤتھ ایشین وائسز نے مزید کہا کہ امریکا، ایران، سعودی عرب اور چین کیساتھ بیک وقت بہترین تعلقات نے پاکستان کو قابل اعتماد ثالث بنایا، حالیہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ نے بھی خطے میں پاکستان کے اسٹریٹجک کردار کو مزید ابھار دیا، پاکستان ماضی میں بھی امریکا اور چین میں سفارتی روابط اور ایران عراق جنگ میں اہم سفارتی کردار ادا کر چکا ہے۔
امریکا ایران جنگ سمیت تاریخ کے اہم تنازعات میں بطور ثالث پاکستان کے کردار کی تعریف نے ملک کے وقار کو مزید بلند کر دیا۔
















