یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر مسلح افواج پاکستان نے وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری، امن اور ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قوم کی حفاظت ان کا اولین فرض ہے۔
یوم آزادی کے پر موقع پر پیغام دیتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے جوان وطن کا دفاع یقینی بنانے کے لیے سرحدوں پر چاک و چوبند کھڑے ہیں۔
جوان پاک فوج نے کہا کہ دشوار گزار پہاڑی راستوں سے لے کر ہر محاذ تک پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے مضبوط دیوارکی مانند موجود ہیں۔
مسلح افواج کے جوانوں نے امن و امان کے قیام، قومی ترقی اور خوشحال پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کا عہد کیا اور اس بات کا بھی عزم کیا کہ ہم صرف اس سرزمین کے محافظ نہیں بلکہ روشن مستقبل اور خوابوں کے نگہبان بھی ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی دفاع کے لیے موجود ہے اور ان کی آخری سانس تک پاکستان محفوظ، مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے، یہ وطن ہماری پہچان، یہ دفاع ہمارا فرض اور پاکستان کی خدمت ہمارا فخر ہے۔
ملکی سرحدوں کے نگہبان اور وطن کو ناقابل تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے جوان پوری قوم کا فخر ہیں۔

















